جدید دور میں اسمارٹ فون تقریبا ہر گھر میں موجود ہے،موبائل فون سے جہاں ہم دور دراز اپنے پیاروں کا حال جانتے ہیں وہیں ہم بہت سی سماجی ویب سائٹس (فیس بک، ٹوئٹر،انسٹاگرام ، واٹس ایپ) جیسی سہولیات سے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔موبائل کے ذریعے جہاں ہم رابطوں کو بحال رکھ سکتے وہیں اس الیکٹرنک ڈیوائس سے ہم اور بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں موبائل فون کے ذریعے پیسے کمانے کے نہایت آسان طریقے کیا ہیں:
ڈلیوری سروس
اگر آپ کے پاس وقت کے ساتھ ساتھ ایک اچھا اسمارٹ فون ،ڈلیوری کے لئے موٹر بائیک موجو دہے تو آپ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اشیا کو بیچنے کا کاروبار کر سکتے ہیں اور اچھا خاصا منافع کما سکتے ہیں۔
موبائل ایپلیکشن
موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی آپ کاربار چلا سکتے ہیں،بہت سے ایسے سافٹ وئیر متعارف کروائے جا چکے ہیں مثلا (فوٹو شاپ ،ورڈ ایکسل، کینوا) جنہیں استعمال کر کے بہت ہی عمدہ اشتہارات ، کارڈز،اور فوٹو ایڈٹ کے آرڈر لے کر گھر بیٹھے انہیں پورا کر کے پیسہ کما سکتے ہیں
فوٹو گرافی اور وڈیو گرافی
سمارٹ فون کا سب سے بہتر ین فیچر کیمرہ ہے،موجودہ دور کے موبائل فونز میں اچھے میگا پگسل والے کیمرے موجود ہیں۔صارف کیمرے کی مدد سےاچھی فوٹو گرافی کر سکتے ہیں اور ان خوبصورت تصاویر کو بیشتر ویب سائٹس پر فروخت کر کے اچھا خاصہ معاوضہ کما سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے وڈیو گرافی کریں اور یو ٹیوب سے خوب پیسے کمائیں۔
ٹیوٹر یا مشاورتی ماہر
اگر آپ اردو،انگلش،عربی یا کسی اور زبان پر مہارت رکھتے ہیں تو موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو لیکچر دے کرپیسے کما سکتے ہیں، او ر اگر آپ بزنس ، بیرون ملک سفر،تعمیرات،بینک قرضہ جات کے بارے معلومات رکھتے ہیں تو لوگوں کو مفید مشورے دینا بھی آپ کی کمائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
فری لانسنگ
یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سےآپ گھنٹوں کے حساب سے پیسے کما سکتے ہیں،اگر آپ کے پاس ایک اچھے موبائل کیساتھ لیپ ٹاپ بھی موجود ہے تو آپ گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آپ (ویب ڈئزائننگ ،گرافکس،مضمون نگاری،وڈیو ایڈیٹنگ) جیسے بہت سے کام گھر بیٹھے کر سکتے ہیں اور اس کا معاوضہ آپ کو ڈالر میں ملے گا۔
بلوگنگ
اس کام کو کرنے کے لئے آپکا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے،اپنے تخیلات کو لکھ کر آن لائن اس کی وڈیو بنانا اور لوگوں تک پہنچانے سے بھی آپ پیسے کما سکتے ہیں۔اگر آپ کے فالورز زیادہ ہیں تو آپکو کوئی بھی پروجیکٹ مل سکتا ہے،جس کی آپ آن لائن آگاہی دے سکیں۔
آن لائن سروے
فوری رقم کمانے کا بہتریں طریقہ آن لائن سروے ہے، بہت سی سروے کمپنیاں موجود ہیں جو عام طور پر انٹرنیٹ صارفین کو ان کی مشہور مصنوعات اور خدمات کے بارے میں اپنی رائے یا نظریات کی ادائیگی کرتی ہیں۔
ٹک ٹاک اور لائیکی
آج کل کی نوجوان نسل تو کیا ہر عمر کے اسمارٹ فون صارف کے موبائل میں ٹک ٹاک اور لائیکی جیسی ایپلی کیشن موجود ہے جس پر سب ڈبنگ کر کے اپنی ویڈیوز بناتے اور اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ٹیلنٹ کااستعمال کرتے ہوئےبرانڈز کی پروموشن کی جاتی ہے اور پھر فیس بُک، ٹوئٹر اور ایسے دیگر بڑی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر دیکھائی جاتی ہے۔آپ کسی بھی برانڈ کی پروموشن کی مد میں بھاری رقم وصول کر سکتےہیں۔
آن لائن ٹریڈنگ
موبائل صارفین اب گھر بیٹھے ٹریڈنگ کر کے پیسے کما سکتے ہیں،ٹریڈرز اور سرمایا کار بن کر آپ بینکس اور عام مارکیٹ سے کرنسی اور مختلف اشیا کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں،اور پھر قیمت بڑھنے پر اسے بیچ کر بھر پور پیسے کما سکتے ہیں۔آن لائن ٹریڈنگ کرنے کے لئے (ای ٹریڈ،امیری ٹریڈ، اور فیڈیلٹی) جیسی مشہور ویب سائٹس موجود ہیں۔
سارجی رابطوں کی ویب سائٹس:ف
یس بک، ٹوئٹر،واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایسی ویب سائٹس ہیں جن پر کام کر کے آپ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں،فیس بک پیج کے ہزاروں لائکس بڑھائیں اور ایڈز پائیں،جب یہ ایڈز آپ کی دیگر فیس بک صارف دیکھے گا تو اس کی مد میں آپ کو پیسے ملیں گے۔
موبائل فون سےپیسے کمانا انتہائی آسان ہے اور مشکل بھی،اگر آپ پڑھے لکھے ہیں تو آسان وگرنہ آپ کو مشکل کا سامناہو سکتا ہے۔جدید دور، سائنسی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ نے اتنی سہولیات فراہم کر دیں ہیں کہ آپ گھر بیٹھے محنت کر کے اتنے پیسے کما سکتے ہیں کہ گزر بسر ہو سکے۔
[…] how to earn from mobile phoneGOOGLE MOBILE SITE CERTIFICATION […]